مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا نے حال ہی میں اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی جانب سے عائد نئی پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے جوہری پروگرام پر سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ اطلاعات کے مطابق شمالی کوریا نے ایک بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ کی جانب سے لگائی جانے والی پابندیاں اس کی ملکی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔پیونگ یانگ سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ شمالی کوریا اپنی دفاعی جوہری صلاحیت کو مذاکرات کی میز پر نہیں لائے گا اور نہ ہی اپنے نیوکلیئر پروگرام کو مزید آگے بڑھانے سے ایک قدم بھی پیچھے ہٹے گا۔ واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے اقوام متحدہ نے پیونگ یانگ کے سلسلہ وار میزائل تجربات کے پیش نظر شمالی کوریا پر نئی پابندیاں لگانے کا فیصلہ کیا جس میں کوئلے، خام لوہے اور خام سیسے کی برآمدات پر پابندیاں شامل ہیں۔
شمالی کوریا نے حال ہی میں اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی جانب سے عائد نئی پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے جوہری پروگرام پر سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
News ID 1874408
آپ کا تبصرہ